رانا ثنا اللہ کی مظفرآباد میں شہید ہونے والے امام مسجد کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ مظفرآباد کے علاقے شوائی میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے امام مسجد کے گھرپہنچ گے۔

رانا ثنا اللہ نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور  فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہید کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار منظر عام پر، پاک فوج کے حق میں کیا کہا؟

اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کاغرور پہلے بھی خاک میں مل چکا ہے، شہدا کے ورثا اور زخمیوں کا جو جذبہ  ہے اس کے آگے بھارت کی  کوئی اہمیت  نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی  جانب سے بھیجی گئی آمداد میں شہدا اور زخمیوں کو دینے  آیا ہوں، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم اور ستم کیا ہے اس کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp