پی ٹی آئی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہیے، عمران خان نے خواہش کا اظہار کردیا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور افواج پاکستان میں اتحاد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہاکہ یہ ملک بھی ان کا ہے اور فوج بھی ان کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی ہے، عمران خان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ملک اتحاد کی طرف جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، تاہم حکومت کے ساتھ بات چیت سے انہوں نے انکار کیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہماری افواج نے جس طرح بھارت کو جواب دیا اس سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں دروازے بند نہیں کیے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا، عمران خان

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے ملاقات کی، تاہم علیمہ خان کو ایک بار پھر اندر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟