’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔

فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی ملاقات قائد اعظم سے ہوئی تو ان کی عمر 10 سال تھی۔ جس پر میزبان  وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا، پھر تو آپ کی عمر کم از کم 88 سال ہو گئی۔ اداکار نے جواباً کہا کہ ان کی عمر 88 برس ہی ہے اور اب سر کے بال بھی سفید ہو رہے ہیں۔

فیصل رحمان نے صحت مند زندگی گزارنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں اور شادی نہ کریں، تبھی صحت مند اور لمبی زندگی گزاریں گے۔ اداکار نے کہا اگر وہ شادی کر لیتے تو  88 برس کے نہ ہوتے۔

اداکار نے کہا کہ جن کی شادی ہوجاتی ہے، وہ اتنی لمبی عمر تک نہیں پہنچ پاتے، شادی کے بعد انسان کی تنزلی شروع ہوتی ہے۔ جس پر وسیم بادامی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پھر ان کے دوست اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔ ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ جبکہ تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، اقتدار کا تاج کس کے سر سجے گا؟

این ایف سی ایوارڈ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی گلگت بلتستان کے عوام کے جائز مطالبات، پیشرفت ہونی چاہیے، طارق چوہدری

ترکیہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعاون کے معاہدے پر دستخط متوقع

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

ویڈیو

کیا پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت بجٹ منظور کرا سکتی ہے؟

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے