پاکستانی آموں کے یورپ میں چرچے، یورپی یونین کے سفیر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس اور ان کی ٹیم نے پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ’مینگو ڈے‘ منایا۔

پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتخانے میں منعقدہ مینگو پروگرام کے دوران سفیر رائمونڈاس کاروبلس اور یورپی عملے نے تازہ پاکستانی آموں کی خوشبو و مٹھاس کو سراہا۔

اس موقع پر سفیر کاروبلس نے پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی منفرد خوشبو اور لاجواب ذائقے کے باعث بجا طور پر ’بادشاہِ پھل‘ کہلاتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی آموں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ یورپی یونین کے مطابق پاکستانی آم اب مقامی کھیتوں سے براہِ راست یورپی صارفین تک پہنچ رہے ہیں جس میں یورپی یونین کا تعاون بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp