دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز سے ملاقات کی۔
مذکورہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی تنازعات کا حل صرف سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Winston Peters, Foreign Minister of New Zealand, on the sidelines of the ASEAN Regional Forum #ARF2026 in Manila.
The two leaders reviewed Pakistan–New Zealand bilateral relations and… pic.twitter.com/rcuFG0rFhW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 23, 2026
اس موقع پر ادارہ جاتی روابط، باقاعدہ سفارتی مشاورت اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا ایشیائی ترقیاتی بینک کا دورہ، ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کی درخواست
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے حالیہ امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں مکالمے، کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔














