ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، سولر پینلز اڑ گئے، پنجاب میں 10 افراد جاں بحق

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تاہم کئی علاقوں میں چھتوں سے سولر پینلز اڑ گئے، جبکہ پنجاب میں مختلف حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

دوپہر کے وقت اچانک اندھیرا چھا جانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اکھڑ گئے، اس کے علاوہ چھتوں پر لگے ہوئے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے نقصانات کا خدشہ ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران درخت جڑوں سے اکھڑ سکتے ہیں، لہٰذا عوام غیرضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور بارش کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کی ہے جس کے مطابق مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں کی اموات مکانوں کی چھتیں گرنے اور غیرمحفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش