پی ایس ایل فائنل: ابرارالحق کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں معروف گلوکار ابرارالحق نے پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 کی فائنل تقریب کو پاک بحریہ کے نام کیا گیا ہے، جس میں سمندری حدود کے محافظوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ پاکستان زندہ باد، پاکستان بحریہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا، جس پر شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟