گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کا سبب کیا ہے؟ لکی موٹر کارپوریشن نے بتادیا

جمعہ 30 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی موٹر کارپوریشن نے سندھ بھر کی بڑی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر کی تصدیق کی ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے اپریل میں طے شدہ تمام گاڑیوں کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ پیداواری کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور لکی موٹر کارپوریشن اپنے وعدوں کے مطابق مئی کے تمام زیر التوا آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کب لانچ کرے گا؟

کمپنی کے مطابق، موجودہ مظاہروں اور سڑکوں کی بندش سے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کی ترسیل میں خلل پڑرہا ہے جن کے آرڈر شمالی اور وسطی علاقوں کی جانب سے موصول ہوئے ہیں، ان رکاوٹوں نے طے شدہ لاجسٹکس کے ساتھ آگے بڑھنا عارضی طور پر غیر محفوظ یا ناقابل عمل بنا دیا ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ وہ بدلتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور راستے صاف ہونے اور محفوظ سمجھے جانے کے بعد باقاعدہ ڈسپیچ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے لاجسٹک پارٹنرز کے ساتھ ہم آہنگی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:5 سال پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر پابندی ختم ہونے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

لکی موٹر کارپوریشن نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی ٹیموں، ترسیل کے عملے اور صارفین کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تاخیر کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے۔ ’اثرات کو کم کرنے اور ڈیلیوری ٹائم لائنز میں تبدیلیوں سے صارفین کو آگاہ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

صارفین جنہیں مسائل کا سامنا ہے یا اپنے سپورٹ چینلز تک پہنچنے کے لیے مزید مدد کی ضرورت ہے، وہ کسٹمر کیئر ٹیم سے 021-111-111-542 پر رابطہ یا [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں، صارفین اپ ڈیٹس کے لیے اپنی قریبی مجاز ڈیلرشپ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!