کل آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان، 6 جون سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل (منگل) کے روز آندھی، تیز جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 6 جون سے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی اور طویل لہر (ہیٹ ویو) کے آغاز کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار اور ہلکی خنکی لیے ہوئے ہے، تاہم کل دن میں موسم کے اچانک تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران بعض علاقوں میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش ہو سکتی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 6 جون سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 15 جون تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس دوران سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جنوبی پنجاب میں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کے اضافے کے باعث حبس کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی اضلاع میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر پارہ 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

رحیم یار خان، بدین، ٹھٹھہ، نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت کئی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، ساہیوال، پشاور اور مردان میں بھی درجہ حرارت معمول سے خاصا بلند ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری