نئے بجٹ میں ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف گھیر مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکس چوری پر جرمانہ 10 گنا کرنے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں جبکہ نان فائلرز پر گاڑیوں اور جائیداد کی خرید و فروخت اور بینک ٹراینسیکشن سمیت دیگر پابندی برقرار رہیں گی۔
تاہم ایف بی آر اس بات پر رضامند ہوچکا ہے کہ نان فائلرز کی فون سم اور انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی لیکن اس کے علاوہ جو سختیاں نان فائلرز پر طے ہوئی تھیں وہ جاری رہیں گی۔