ایکسیئم-4 مشن کی پرواز منسوخ، اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کا پتا لگایا

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیس ایکس اور ایکسیئم اسپیس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے طے شدہ چوتھے نجی خلائی مشن ایکسیئم-4 کی روانگی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ فالکن 9 راکٹ میں مائع آکسیجن کے اخراج کا پتا چلنے کے بعد کیا گیا۔

منگل کی شب اسپیس ایکس نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے، اس لیے ایکسیئم-4 کا بدھ کا لانچ مؤخر کیا جا رہا ہے۔ ’مرمت مکمل ہونے اور رینج کی دستیابی کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘

اس سے قبل منگل کی صبح ہونے والا پہلا شیڈول بھی ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پر تیز ہواؤں کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، فالکن 9 راکٹ کو بدھ کی ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے دوبارہ روانہ کرنے کا منصوبہ تھا، جبکہ ایک متبادل وقت جمعرات کی صبح 7:37 بجے مختص کیا گیا تھا۔

ایکسیئم-4 مشن کی تفصیلات

ایکسیئم اسپیس، جو ہیوسٹن میں قائم ایک نجی کمپنی ہے، 2030 سے قبل دنیا کا پہلا تجارتی خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، ایکسیئم-4 مشن کی قیادت پیگی وِٹسن کر رہی ہیں، جو ناسا کی سابق خلا نورد اور اب ایکسیئم اسپیس میں انسانی خلائی پروازوں کی ڈائریکٹر ہیں۔

 65 سالہ پیگی وِٹسن کی سربراہی میں اس تجارتی مشن کے دیگر عملے میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے پائلٹ شبھانشو شکلا، پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اور یورپی خلائی ایجنسی سے وابستہ سلاوش اوزنانسکی-ویشنیوسکی اور ہنگری سے تعلق رکھنے والے تیبور کاپو شامل ہوں گے۔

یہ مشن 14 دن پر محیط ہو گا، جس دوران عملہ 60 سائنسی تجربات اور ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشنز کرے گا، جن کا محور انسانی تحقیق، زمین کا مشاہدہ، حیاتیاتی، مٹیریلز اور زندگی سے متعلق سائنس ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسیئم-3 مشن رواں سال 18 جنوری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا تھا، جو یورپی شہریوں کا پہلا تجارتی خلائی سفر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان