بحریہ ٹاؤن پشاور کیس میں اہم پیشرفت، 6 ارب 40 کروڑ روپے کی جائیداد منجمد کرنے کی توثیق

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کی احتساب عدالت نے بحریہ ٹاؤن پشاور کے نام پر مبینہ طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے لیے خریدی گئی 6 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد منجمد کرنے سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے جائیداد منجمد کرنے کے اقدام کی توثیق کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کو جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بحریہ ٹاؤن پشاور کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر 3 مختلف کمپنیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 91 ہزار 48 افراد کو فارم فروخت کیے۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہر فارم 70 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکموں سے کوئی این او سی بھی حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق مبینہ طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے مجموعی طور پر 6 ارب 40 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ جائیداد منجمد کرنے کے اقدام کی توثیق کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے یو آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی آئینی عدالت نے اہم درخواستیں خارج کردیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ، خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ

لاہور شاہی قلعہ: میں اکبری گیٹ اور کیوریٹر ہاؤس کی ٹرائل اوپننگ

خیبرپختونخوا کے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، بورڈ آف گورنرز کی سربراہی ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو دینے پر غور

کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح: اتنی برق رفتاری کسی منصوبے میں نہیں دیکھی، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟