برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا نیا امیگریشن پلان؛ پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشید گی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانیہ کے انڈر سیکریٹری سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستانی سفارتی وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم شامل ہیں جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ بھی پاکستانی سفارتی وفد کاحصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!