بابر اعظم بگ بیش میں چمکنے کو تیار، سڈنی سکسرز میں شمولیت

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی20 لیگ بگ بیش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، سڈنی سکسرز نے بابر کو 15ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے، جسے بی بی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بابر اعظم، جنہوں نے اب تک 14 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز اسکور کیے ہیں، گزشتہ 5 برسوں کے سب سے کامیاب وائٹ بال بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں، وہ 2022 میں آئی سی سی کے سال کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور 2021 اور 2022 میں بہترین ون ڈے کرکٹر بھی قرار پائے تھے۔

بابر اس وقت آئی سی سی کی ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود ہیں اور 11 ہزار 330 ٹی20 رنز کے ساتھ ان کا اوسط 43.07 ہے، جو ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کے ساتھ سب سے بلند اوسط ہے۔

سڈنی سکسرز کی جنرل منیجر ریچل ہینز نے بابر کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا تجربہ، مہارت اور پروفیشنلزم ہماری ٹیم کے لیے بے حد قیمتی ہوگا، وہ نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ ثابت شدہ قائد بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت

بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے مکمل ٹورنامنٹ، بشمول فائنلز، میں دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلیا کی اس مقبول لیگ میں اپنی شرکت پر پرجوش ہیں۔

’سڈنی سکسرز کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے اور میں ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

مزید پڑھیں: بھارت کے خلاف کشیدگی، بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری میں کیا پیغام دیا؟

واضح رہے کہ بابر اعظم محض 9 رنز کی کمی سے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔

بابر کے علاوہ پاکستان کے دیگر اسٹارز جیسے شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور شاداب خان بھی بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں، جس سے لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی بڑی موجودگی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم