صوبہ سندھ کے بجٹ 2025-26 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 12 فیصد گریڈ اور 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پینشنز میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: ترقیاتی بجٹ: انفراسٹرکچر، تعلیم، پانی اور توانائی سمیت ترجیحی منصوبوں کے لیے کھربوں روپے مختص
فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ایک جامع بجٹ ہے۔