پاکستان میں پہلی مون سون بارش کب ہوگی، پہلا اسپیل کب تک چلے گا؟

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا مون سون اسپیل 25 جون سے شروع ہوگا اور 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں 19 جون سے موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ صبح اور شام کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے موجودہ شدید گرمی کی وجہ بحرِ عرب میں بننے والے کم دباؤ کے سسٹم کو قرار دیا۔

بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور  کشمیر میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔

آئندہ مون سون سیزن میں بارشیں کس قدر ہوں گی؟

محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان شدید موسم، ہیٹ ویوز، خشک سالی اور تباہ کن بارشوں جیسے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، لیکن یہ دنیا کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔

بارش میں 5 فیصد اضافہ، شمال مشرقی پنجاب میں 50 فیصد زائد بارش کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارشیں شمال مشرقی پنجاب میں ہوں گی جو گزشتہ مون سون کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہوں گی۔

مون سون کی شدت اگست میں عروج پر ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی۔ سب سے زیادہ بارشوں کا امکان اگست کے مہینے میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم