صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر فرانس کے صدر ایمینیوئل میکران اور فرانسیسی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، ترقی اور بین الاقوامی قانون کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہیں۔

صدر آصف زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید فروغ پائے گا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو تقویت ملے گی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور فرانس کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم