بی جے پی سرکار پریشان، بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے  بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی)  کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے رہے لیکن اس کا کیا فائدہ ہوا۔ بنگلہ دیش، چائنہ، نیپال، بھوٹان، ترکی اور مالدیپ سمیت کئی ممالک کے ساتھ رشتے خراب ہوئے۔

دھرو راٹھی نے کہا کہ مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سیاسی مہم بھی چلائی، ٹرمپ کو اپنا جگری دوست کہا لیکن نتیجہ کیا نکلا آج ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی کے آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں دعوت دے رہے ہیں کیا یہی بھارت کی خارجہ پالیسی ہے۔

بھارتی صارفین بھی دھرو راٹھی سے متفق نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں دھرو راٹھی سے نفرت کرتا تھا لیکن اب اس کی باتوں سے متفق ہوں۔

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی واقعی تباہ کن ہے۔ ہمارے نا اہل لوگ کام نہیں کر رہے صرف پی آر اسٹنٹ کر رہے ہیں۔

ہیمن نامی صارف نے دھرو راٹھی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک بول رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز  انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ ایک طرف پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ دوسری طرف مودی جی سیون اجلاس میں گروپ فوٹو لینے میں مصروف ہیں اور بے چینی سے منتظر ہیں کہ کوئی انہیں بھی دیکھے۔ انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیراعظم اپنی تصاویر ان لیڈران کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں مصروف ہیں جو انہیں تصاویر بنواتے وقت بلانا تک بھول گئے۔

 مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ جو مودی پاکستان کو دیوار سے لگانے کی باتیں کرتا تھا کہ وہ انہیں دنیا میں تنہا کر دے گا آج وہ امریکا میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں اور انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ مودی کی سرپرستی میں انڈیا کی خارجہ پالیسی خاموش ہے جبکہ دنیا نے مائیک پاکستان کو پکڑا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تنہائی کوئی خارجہ پالیسی نہیں کہتے بلکہ یہ ناکامی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’قیادت سے پیچھے رہ جانے تک کا سفر‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم