چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، مشیر سیاحت زاہد چن زیب، سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف سمیت ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔
افتتاحی میچ میں چترال کی ٹیم سرلاسپور نے گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔
فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: شندور پولو فیسٹیول: فلک بوس میدان میں روایت، جرأت اور ثقافت کی جیت
اس موقعے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن صوبہ ہے جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شندور جیسے عالمی معیار کے میلے منعقد کرکے سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شندور پولو کے فاتح گھوڑے کی لاہور میں اچانک ہلاکت، چترال پولو کے گھوڑے بیمار کیوں ہوئے؟
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔