دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، انکوائری کمیٹی تشکیل، میڈیکل ایمرجنسی نافذ

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں  17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔

ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے سوات میں پانی کی سطح بلند ہو گئی تھی، تاہم اب پانی کی سطح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران، ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایات پر تمام انتظامی افسران بشمول اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے۔

پولیس، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، محکمہ آبپاشی، ڈبلیو ایس ایس سی اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل الرٹ رہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ خطرناک مقامات سے عوام کو ہٹانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا

بیان کے مطابق کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سیدو شریف میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال کا طبی عملہ مکمل طور پر الرٹ ہے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر خطرناک مقامات سے دور رہیں، اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟