پاکستان کا مصروف ہوم سیزن، سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کا اعلان

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز اور ایک روزہ سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا یہ مصروف سلسلہ 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

سری لنکا کی ٹیم 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2کھلاڑی آؤٹ

اس کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی سیریز ون ڈے سیریز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا، جبکہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

22 اکتوبر کو راولپنڈی میں سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ ہوگا۔ اس کے بعد مقابلے لاہور منتقل ہوجائیں گے، جہاں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سہ فریقی سیریز کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

سہ فریقی سیریز کے بعد سری لنکا کی ٹیم اسلام آباد میں 4 سے 6 نومبر تک تین روزہ میچ کھیلے گی، جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن ٹیم آج سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم

دونوں ٹیسٹ میچز عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے لیے یہ موجودہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری ہوم ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

پاکستان میں ہونے والی آئندہ ایک روزہ سہ فریقی سیریز بھی اس فارمیٹ میں مسلسل دوسرے سال منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ ہوگی۔ گزشتہ سال فروری میں پاکستان نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ایک روزہ سیریز کی میزبانی کی تھی، جو چیمپئنز ٹرافی سے قبل کھیلی گئی تھی۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان

9 اکتوبر — پہلا ٹی 20، راولپنڈی

11 اکتوبر — دوسرا ٹی 20، راولپنڈی

13 اکتوبر — تیسرا ٹی 20، راولپنڈی

4 تا 6 نومبر — تین روزہ میچ، اسلام آباد

9 تا 13 نومبر — پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی

17 تا 21 نومبر — دوسرا ٹیسٹ، لاہور

سہ فریقی ون ڈے سیریز

18 اکتوبر — پاکستان بمقابلہ سری لنکا، راولپنڈی

20 اکتوبر — پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی

22 اکتوبر — سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، راولپنڈی

25 اکتوبر — پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

27 اکتوبر — پاکستان بمقابلہ سری لنکا، لاہور

29 اکتوبر — سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور

31 اکتوبر — ون ڈے سیریز کا فائنل، لاہور

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوب کا ویوز شمار کرنے کا نیا معیار، 24 اگست سے اہم تبدیلی کا اعلان

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ کی ویلز پر فتح سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن

نئے صوبے عوام کی مرضی سے بننے چاہییں، تحفظات دور ہونے تک ن لیگ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کیا کینسر اب قابلِ علاج ہے؟ سائنسدانوں کو ویکسین کے آخری ٹرائلز میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ، مقامی زبانوں میں بھی دستیاب

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد