کراچی ایئرپورٹ پر دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، انتظامیہ متحرک

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے تاہم پرندے ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ایئرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر

نجی ایئرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی آمد و رفت کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دو واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟