حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، جنوبی شہر سائرنز سے گونج اٹھے

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن سے ایک بیلسٹک میزائل جنوبی اسرائیل پر فائر کیا۔ میزائل کا ہدف اسرائیل کے شہر بیئرسبع، ڈیمونا اور ارد کے قریبی علاقے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا یمن میں حوثی اہداف پر حملہ، مزید کارروائیوں کی دھمکی

حملے کے فوراً بعد ان شہروں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تاکہ لوگ محفوظ مقام پر جا سکیں۔

اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو روک دیا

اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملے سے چند منٹ پہلے شہریوں کو ان کے موبائل فون پر وارننگ الرٹ بھیج دیا گیا تھا۔

حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے خلاف ان کے ’مزاحمتی اقدام‘ کا حصہ ہے، خاص طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے جواب میں۔

اسرائیل کا جواب دینے کا عندیہ

اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملے جاری رہے تو وہ بھی بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

علاقائی کشیدگی میں اضافہ

یہ حملہ خطے میں جاری کشیدگی کا حصہ ہے، جہاں ایک طرف غزہ میں جنگ جاری ہے، دوسری طرف امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت بھی بڑھ رہی ہے۔

حوثیوں نے مستقبل میں مزید حملوں کا عندیہ دیا ہے، جس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ عالمی برادری نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!