پاکستان نیول اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں ہفتے کے روز ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 123ویں مڈشپ مین کورس اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کامیاب تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، جنہیں پاک بحریہ کے چاق وچوبنددستے نے سلامی دی، پاکستان بحریہ کے کیڈٹس نے پریڈ کے دوران فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیول کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمان نے اعزازی شمشیرحاصل کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران موسم انتہائی خوشگوار رہا اور ہلکی بارش بھی ہوتی رہی، تقریب میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران، فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین