دریائے سوات حادثہ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا حکومت پر شدید برہم

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں 16 لوگوں کے ڈوبنے کا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک ہی صوبے میں اس نوعیت کے حادثات بار بار رونما ہوتے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حادثات کہیں بھی رونما ہوسکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آپ اپنے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں، کسی حادثے کے بعد آپ ریسکیو اور بحالی کا کام کس انداز سے ترتیب دیتے ہیں، جب دریائے سوات کے کنارے اتنے حادثات رونما ہوتے ہیں تو وہاں کہیں ریسکیو کیمپ کیوں قائم نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہے اور وزیراعلیٰ ستو پی کر سویا ہوا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جس وقت پنجاب سے گئے سیاح دریائے سوات میں ڈوب رہے تھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بادشاہ سلامت کی نوکری کررہے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے لیکن اس صوبے میں 12 سال سے ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے، متاثرہ خاندان مدد کا انتظار کرتا رہا، کوئی نہیں پہنچا،

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں، عظمیٰ بخاری

’سوات حادثے میں جان بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، “سوات میں جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔۔ ۔نالائق نااہل اور کرپٹ حکومت ہیں جو اپنے ٹائیگر کو بانٹتی ہے لیکن ریسکیو کے نام پر کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مذکورہ حادثے کے حوالے سے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی مقتولین کی لاشوں کے تابوت کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں میں روانہ کیے گئے جو انتہائی دکھ اور شرمندگی کی بات ہے، انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عزت سے ان کی میتیں بھی روانہ نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں: غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

’صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریسکیو کے آلات مشینری کی مد میں صوبائی حکومت کو دیے گئے لیکن یہ آلات جب کہیں چڑھائی کرنا ہو، جب وفاق پر حملہ کرنا ہو تو استعمال کی جاتی ہیں، کسی کو ریسکیو کرنے کے لیے نہیں پہنچتا، جب آپ کے وزیر اعلیٰ کو وفاق پر چڑھائی کرنا ہو تب یہ آلات استعمال ہوتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم