توہین مریم پر سزا دی جا رہی ہے، اپوزیشن کا اسپیکر کے اقدامات کو کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں احتجاج پر اپوزیشن اراکین کے خلاف کارروائی پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اسپیکر اسمبلی کے اقدامات عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی، ایوان کو یرغمال نہیں بنانے دوں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ پہلے اسپیکر نے 26 اپوزیشن کے اراکین کی رکنیت معطل کی اور پھر اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھی بھیج دیا۔

علاوہ ایں ہی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے اراکین پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج کے باعث اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی تحریک عدم اعتماد کے تحت ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ پنجاب اسمبلی میں جاری اس صورتحال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں کہا ہے کہ میں پنجاب اسمبلی میں قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونے دوں گا۔

دوسری طرف اپوزیشن اس صورتحال پر سراپا احتجاج ہے۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، کمیٹیوں سے فارغ کرنا، اراکین کو معطل کرنا اور ان پر جرمانے کرنے سے ہمارے احتجاج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہمارے قائد کو بے گناہ جیل میں قید کیا ہوا ہے ہم اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ وہ اسپیکر کی طرف سے جاری کیے گئے تمام اقدامات کو وکلا کی مشاورت سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کرنے پر اراکین کو معطل کیا جارہا ہے اور سزائیں دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اب غیر جانبدار نہیں رہے اور ہمیں توہین مریم کی سزا دی جارہی جس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں