وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FFDIV) کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی ترقیاتی مالیات، ماحولیاتی استحکام، تجارتی تعاون اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں، پالیسی مکالموں اور گول میز مباحثوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، تجارتی تعاون اور زراعت، آبی وسائل اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان میں جاری تکنیکی اور مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈچ وزیر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے شفافیت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب

عالمی بینک کے سینیئر ڈائریکٹر سے تبادلہ خیال

وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے سینیئر مینیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات میں ریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور قومی گرین ٹیکسانومی جیسے اقدامات پر گفتگو کی۔ انہوں نے عالمی بینک کی معاونت سے تیار کردہ آئندہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کو پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیا۔

آئی ایف اے ڈی کے صدر سے ملاقات

بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (IFAD) کے صدر الوارو لاریو سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں دیہی ترقی، ماحولیاتی زراعت، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور خوراک کے نظام کی بہتری میں IFAD کے کردار کو سراہا۔ اب تک پاکستان میں IFAD کی معاونت سے 29 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن سے 28 لاکھ دیہی گھرانے مستفید ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

وزیر خزانہ کی جان ڈینٹن سے ملاقات میں تجارت میں سہولت، ایس ایم ایز کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے ICC کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں نجی شعبے کی شمولیت، عالمی معیار کی پالیسی سازی، اور ادارہ جاتی بہتری پر بھی زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم