کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ

ہفتہ 5 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ مین ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کی ہمیں اطلاع ہے، جس طرح خیبر پختونخوا میں ہم نے دہشتگردوں کو مار بھگایا اس طرح ڈاکوؤں کا بھی بندوبست کریں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف وفاقی حکومت نہیں کرے گی بلکہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری کو ہٹانے کی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سیاست نہ کریں اور سوشل میڈیا کی باتوں میں نہ جائیں تو بہتر ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پہلی مرتبہ سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹبلشمنٹ ایک ساتھ ہیں اس لیے کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے اور اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp