واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوریز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا بٹ چیٹ واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  ویب بیٹا انفو کے مطابق،واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے تمام گروپس کو اسٹیٹس میں مینشن کرسکیں گے۔ فی الحال صارفین صرف انفرادی نمبرز یا محفوظ شدہ رابطوں کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جبکہ گروپس کو مینشن کرنے کا آپشن موجود نہیں۔

کمپنی نے اس نئے فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اپنے اسٹیٹس میں کسی گروپ کو مینشن کرتا ہے تو اس گروپ کے تمام ارکان کو اس بارے میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ کے تمام اراکین نہ صرف اس اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے بلکہ اگر چاہیں تو اسے دوبارہ شیئر بھی کرسکیں گے۔ حتیٰ کہ وہ افراد بھی اس نوٹیفکیشن کو وصول کریں گے جنہیں صارف نے بلاک کیا ہوا ہو، بشرطیکہ وہ اس گروپ کا حصہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے مصروف صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

فی الحال یہ فیچر صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کردیا جائے گا۔ البتہ اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا