آئی جی ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا کے طلبا سے خصوصی ملاقات

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

اس موقع پر کیڈٹس نے آئی جی ایف سی ساؤتھ سے سیکیورٹی، ترقیاتی منصوبوں اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں سے متعلق سوالات کیے، جن کا انہوں نے تفصیل سے جواب دیا۔

میجر جنرل مہر عمر خان نے طلبا پر زور دیا کہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں اور منفی پروپیگنڈے سے خود کو دور رکھیں۔

کیڈٹس نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی امن و استحکام کے لیے کوششوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کیڈٹ کالج میں جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے