اسرائیلی حکومت کو بڑا دھچکا، الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی حکومتی اتحاد سے علیحدہ  

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس سیاسی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم یعنی یو ٹی جے نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی سربراہی میں قائم حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، اس اقدام کے بعد نیتن یاہو کو پارلیمنٹ میں صرف ایک نشست کی معمولی اکثریت حاصل رہ گئی ہے۔

یہ فیصلہ فوجی بھرتی کے متنازع بل پر حکومتی وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی کے باعث کیا گیا،  یوٹی جے کے 6 ارکانِ پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرا دیے ہیں جبکہ پارٹی کے سربراہ یتزحاق گولڈکنوف پہلے ہی ایک ماہ قبل عہدہ چھوڑ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی فاشسٹ حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے، اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ

یو ٹی جے کے اہم دھڑے ڈیگل ہتورا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ ربی صاحبان سے مشاورت اور حکومت کی بار بار وعدہ خلافی کے بعد، جس میں مقدس مدارس کے طلبا کے اسٹیٹس کے تحفظ کا وعدہ کیا گیا تھا، ہمارے ارکانِ پارلیمنٹ نے اتحاد اور حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹی جے کی علیحدگی کے بعد نیتن یاہو کے اتحاد کو 120 رکنی پارلیمنٹ میں، جسے کنیسٹ کہا جاتا ہے، صرف 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جو حکومت کی بقا کے لیے کمزور بنیاد سمجھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا

یہ واضح نہیں کہ الٹرا آرتھوڈوکس جماعت شاس بھی یو ٹی جے کے اس فیصلے کی پیروی کرے گی یا نہیں۔

یاد رہے کہ یشیوا یعنی مذہبی مدارس کے طلبا کو لازمی فوجی سروس سے استثنا دینے کے بل کو الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں نے 2022 میں حکومتی اتحاد میں شمولیت کی بنیادی شرط قراردیا تھا۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو حکومت بچ گئی، پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اپوزیشن بل مسترد

تاہم گزشتہ برس اسرائیلی سپریم کورٹ نے وزارتِ دفاع کو حکم دیا تھا کہ وہ یہ استثنا ختم کرے اور مذہبی طلبا کو بھی دیگر شہریوں کی طرح فوج میں بھرتی کرے۔

فوجی سروس کا یہ تنازع ایسے وقت میں شدت اختیار کر گیا ہے جب اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ میں مصروف ہے، اور فوجی افرادی قوت کی کمی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟

نیتن یاہو اس بحران کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے مگر یوٹی جے کے حالیہ فیصلے سے ان کی حکومت کو شدید سیاسی دھچکا لگا ہے اور نئی سیاسی کشیدگی جنم لے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے