کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری، کس نشست پر کن کے درمیان ٹاس ہوگا؟

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن: مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی ف میں ٹاس ہو گا۔

کس کو کتنی نشستیں ملیں گی؟

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یو آئی 9، پی پی 5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو ایک، ایک اضافی نشست ملی ہے۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی جبکہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہو گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کس کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں گی؟

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے اس اہم مقدمے کی سماعت کی جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اور مسلم لیگ (ن) کے وکلا پیش ہوئے۔ تمام وکلا کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp