مایہ ناز بنگالی فلم ساز ستیاجیت رے کے آبائی گھر کی مسماری پر بھارت کی تشویش

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے شہر میمن سنگھ میں واقع وہ تاریخی مکان جس کا تعلق بنگال کی 3 نسلوں کی ممتاز ادبی و ثقافتی شخصیات سے رہا ہے، ان دنوں مسماری کے عمل سے گزر رہا ہے، جس پر بھارتی حکومت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میوزک، میمز اور گرافیٹی‘ بنگلہ دیش میں بغاوت سے احتساب تک کے عوامی ہتھیار

یہ مکان معروف بچوں کے ادیب اور ناشر اوپندر کشور رے چودھری کا آبائی گھر ہے، جو شاعر سکمار رے کے والد اور شہرۂ آفاق فلم ساز ستیاجیت رے کے دادا تھے۔ اس مقام کو بنگالی تہذیب و ثقافت کی نشاة ثانیہ سے گہرا ربط حاصل ہے، فی الوقت یہ عمارت بنگلہ دیشی حکومت کی ملکیت ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمارت صرف ایک مکان نہیں، بلکہ بنگالی ثقافت کی ایک علامت ہے، وزارت نے تجویز دی ہے کہ اس عمارت کو مسمار کرنے کے بجائے مرمت کر کے ایک ادبی میوزیم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو دونوں ممالک کی مشترکہ وراثت کو اجاگر کرے گا۔

وزارت خارجہ نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر ایسا منصوبہ بنایا جائے تو بھارت مالی اور فنی تعاون دینے کے لیے تیار ہے، دوسری مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی اس معاملے پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’دل دہلا دینے والی خبر‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میڈیا اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے شہر میمن سنگھ میں مشہور ادیب و مدیر اوپندر کشور رے چودھری کی یادوں سے جڑی آبائی رہائش گاہ کو منہدم کیا جا رہا ہے اور اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ ’یہ دلخراش خبر ہے، رے خاندان بنگال کی تہذیبی وراثت کا روشن مینار ہے۔‘

انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پشاوری تکہ کی دھوم

مقامی اطلاعات کے مطابق یہ عمارت گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار اور غیر آباد تھی، یہاں ماضی میں میمن سنگھ شیشو اکیڈمی قائم تھی، جو بعد میں بند کر دی گئی۔ ایک بنگلہ دیشی حکومتی اہلکار نے بتایا کہ اس مقام پر نیم پختہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی تاکہ بچوں کی اکیڈمی کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں