کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سماعت و گویائی سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ فاطمہ جناح چیسٹ سینٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ کوئٹہ کی پہلی ڈاکٹر ہیں جو سن نہیں سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ اسکول سے خود اعتمادی کی شاہراہ تک: کوئٹہ کی خواتین کی نئی منزل

ڈاکٹر مہوش شریف کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں بیمار ہونے کی وجہ سے گویائی اور سماعت سے محروم ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے اسکول سے میٹرک کیا جس کے بعد ایک سرکاری کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد بولان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ کی روشنی سے محروم آنکھیں خوابوں سے عاری نہیں

ڈاکٹر مہوش شریف کے مطابق ان کو ایم بی بی ایس کی پڑھائی کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں لیکچرز کے دوران بھی خاصی مشکل پیش آتی۔ وہ لپ ریڈنگ کر کے سمجھتی تھیں کہ استاد کیا کہہ رہے ہیں۔ مزید تفصیل جانیے سید شاہزیب رضا کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر