پاکستان اور برطانیہ کے مابین اسلحہ کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ اور عدم پھیلاؤ پر ساتواں مذاکراتی دور مکمل

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اسلحہ کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق مذاکرات کا ساتواں دور 16 جولائی کو لندن میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی نمائندگی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے اسلحہ کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی، سفیر طاہر اندرابی نے کی، جبکہ برطانیہ کی طرف سے سفیر اسٹیفن لِلیCMG)، ڈائریکٹر برائے دفاع اور بین الاقوامی سلامتی، فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) نے وفد کی قیادت کی۔

مذاکرات میں عالمی و علاقائی سلامتی، اسٹریٹجک استحکام، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (پہلی کمیٹی)، کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ(CD)، اور مختلف عالمی کنونشنز جیسے BTWC،CWC اور CCW، کثیرالملکی برآمدی کنٹرول کے نظام، اور نئی و ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال و اثرات پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملکہ کمیلا ‘وائس ایڈمرل آف دی یونائیٹڈ کنگ ڈم’ مقرر ہونے والی برطانیہ کی پہلی شاہی خاتون بن گئیں

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پر امن نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین اس اہم موضوع پر یہ مذاکراتی سلسلہ 2015 سے جاری ہے، اور یہ دو طرفہ تعلقات کے وسیع تر فریم ورک کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس نوعیت کا باقاعدہ مکالمہ باہمی فہم اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ اسی تناظر میں آئندہ مذاکراتی دور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن پھر ایک ساتھ، نئی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

ایئر انڈس کی 11 سال بعد واپسی، اندرون ملک پروازوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، پاکستان کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

آزاد کشمیر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ کرائے جائیں، ندیم افضل چن کا مطالبہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان