گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کی تقسیم پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن کو فہرست دوبارہ جاری کرنے کا حکم
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری منظور کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا، جس کا مقصد مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان سے حلف لینا ہے۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کو سپریم کورٹ کے احکامات اور الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں اجلاس بلانے کی سمری ارسال کرنے کا کہا تھا، جسے منظور کر کے اجلاس کی تاریخ اور وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان اسمبلی باقاعدہ طور پر حلف اٹھائیں گے۔