گوگل کا بڑا انکشاف، ہیکرز کا اے آئی کے ذریعے ’خفیہ ترین‘ سائبر حملے کا منصوبہ ناکام

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکس دنیا کی معروف کمپنی گوگل نے خبردار کیا ہے کہ سائبر مجرموں (ہیکرز) نے پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا خطرناک ترین اور خفیہ ترین سائبر حملہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیکرز متحرک، بجلی بل سبسڈی اسکیم کے نام پر شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش

گوگل کی ‘تھریٹ انٹیلیجنس گروپ’ کی رپورٹ کے مطابق، ہیکرز نے جدید ترین AI ماڈلز کا غلط استعمال کر کے ایک ایسا ’زیرو ڈے شارٹ کٹ‘ (سیکیورٹی نقص) بنایا ہے جو سسٹم میں موجود ہونے کے باوجود دکھائی نہیں دیتا۔ یہ نقص اتنا خفیہ ہے کہ عام طور پر سافٹ ویئر انجینئرز بھی اس کا پتا نہیں لگا پاتے۔ گوگل کے ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز اس قسم کے AI حملوں میں سب سے آگے ہیں۔

سائبر حملوں میں 10 گنا اضافہ

ایک اور رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں اے آئی بوٹس کے ذریعے ہونے والے سائبر حملوں میں ریکارڈ 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ حملے 20 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اے آئی ماڈلز بنا رہی ہیں، وہی ہیکرز چوری چھپے ان ماڈلز تک رسائی حاصل کر کے انہیں غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم