خودکار ترجمے میں بھارتی وزیر اعلیٰ کی موت کی جھوٹی اطلاع جاری ہونے پر میٹا نے معافی مانگ لی

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایک سنگین خودکار ترجمے کی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے، جس کے باعث اس کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی سیاستدان اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیاہ کی موت کی جھوٹی خبر جاری ہوئی۔

کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارمیاہ نے حال ہی میں مشہور بھارتی اداکارہ بی سروجادیوی کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ انہوں نے یہ پیغام مقامی زبان کنڑا میں انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ تاہم میٹا کے خودکار ترجمے کے نظام نے اس پیغام کو غلط انداز میں ترجمہ کرتے ہوئے یہ ظاہر کر بیٹھا کہ خود سدارمیاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میٹا کے بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے کارآمد فیچرز، متعدد اکاؤنٹس بلاک

خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمے میں درج تھا کہ ‘چیف منسٹر سدارمیاہ کل انتقال کر گئے۔ انہوں نے بی سروجادیوی کے جسد خاکی کا دیدار کیا اور آخری رسومات پیش کیں۔’

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایک مسئلہ ٹھیک کیا ہے جس کی وجہ سے کنڑا زبان کا ترجمہ کچھ وقت کے لیے غلط ہو رہا تھا، ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔

سدارمیاہ نے فیس بک اور ایکس پر اس غلطی کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ ایسی غفلت عوامی اعتماد کو مجروح کر سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنڑا زبان کے لیے آٹو ترجمہ وقتی طور پر بند کیا جائے اور زبان کے ماہرین کی مدد سے اسے بہتر بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟