صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران از راہ مذاق میں کہا کہ وہ اپنی صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم کے طور پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں اپنی مبینہ مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک تازہ سروے میں بہت زیادہ عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسرائیل میں 99 فیصد پر ہوں اور میں وزیراعظم کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہوں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے اسرائیل میں حکومت کی قیادت کرنا ایک ممکنہ اگلا قدم ہو سکتا ہے تاہم ان کے اس دعوے کو زیادہ تر مبصرین ان کی روایتی مبالغہ آرائی قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: نیتن یاہو کو  شکست دینے کے لیے اسرائیل کے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد بنانے کا اعلان

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو درمیان ایران سے پیدا ہونے والی ممکنہ عسکری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دفاع میں بھی بات کی اور کہا کہ اسرائیلی عوام کی جانب سے ان کے رہنما کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

اگرچہ مختلف آزاد سرویز میں ٹرمپ کی اسرائیل میں نسبتاً زیادہ مقبولیت ظاہر کی گئی ہے تاہم ان کا 99 فیصد حمایت کا دعویٰ مبصرین کے مطابق غیر حقیقی اور مبالغہ آمیز سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘