9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سانحہ 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو نااہل قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ سے اعجاز چوہدری کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ احمد چٹھہ کی نشست این اے 66 وزیر آباد کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کی نشست کو خالی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’9 مئی مقدمات سیاسی انتقام ہیں‘، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

واضح رہے کہ کچھ روز قبل 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم