فیڈرل لاجز میں مقیم اعلیٰ سرکاری افسران پر کرایہ کے کتنے واجبات ہیں؟

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمت کے لیے ملک بھر سے افراد اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بیشتر گھر خرید لیتے ہیں یا کرائے پھرتے ہیں البتہ چند افسران اسلام آباد میں موجود فیڈرل لاجز سرکاری رہائشوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے سینٹ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود 7 لاجز اور سرکاری ہاسٹلز میں مقیم سرکاری افسران کے کرائے کے کچھ واجبات ہیں جن کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس، مختلف وزارتوں، سینیٹ، سپریم کورٹ، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر، پی ٹی اے، پی ٹی وی، اسلام آباد پولیس، نیشنل ہائی وے پولیس، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے اساتذہ، ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر سرکاری افسران کے ان لاجز میں کرائے کی مد میں واجبات ہیں۔

مزید پڑھیں: حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں

دستاویز کے مطابق آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار خان کے 51 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں، سابق ڈی جی پاسپورٹ یاور حسین کے 16 ہزار روپے، سابق ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو اور ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد رومل اکرم کے 16 ہزار روپے، جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس محمد ہارون رفیق کے 5 لاکھ 16 ہزار روپے، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ عمرانہ بلوچ کے 8 ہزار روپے کے واجبات ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب حبیب الرحمن محسود اور فضل ہادی کے 45، 45 ہزار روپے، آصف رسول سیکریٹری ایف بی آر کے 35 ہزار، جی ایم نیشنل ہائی وے طارق محمود بھٹی کے 29 ہزار روپے کے واجبات ہیں۔

سب سے زیادہ واجبات ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ محمد اسد اسلام کے 6 لاکھ 9 ہزار روپے ہیں، اسی طرح اسسٹنٹ ایڈیشن سیکریٹری کیبیننٹ ڈویژن فرحان عزیز خواجہ کے بھی 5 لاکھ 16 ہزار روپے کے واجبات ہیں، جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن شوکت علی کے 2 لاکھ 92 ہزار اور سیکرٹری وزارت اطلاعت نوید احمد شیخ کے بھی 2 لاکھ 92 ہزار روپے کے واجبات ہیں۔

مزید پڑھیں: اب وزیراعظم کا لگژری سیلون عوام کے نام، کرایہ وہ جو ہوش اڑا دے

دستاویز کے مطابق عبداللطیف بٹھائی لاج فیڈرل لاج ون نیو بلاک کے 14 سرکاری افسران کے 2 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد کرائے کے واجبات ہیں اسی طرح اسی لاج کے اولڈ بلاک کے 12 افسران کے 2 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں، لال شہباز قلندر لاج فیڈرل لاج دوم میں مقیم 20 سرکاری افسران کے دو لاکھ 93 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں، فاطمہ جناح ورکنگ وومن ہاسٹل میں مقیم 27 خواتین سرکاری افسران کے کرائے کی مد میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں فیڈرل گورنمنٹ چوماری ہاسٹل جی ایٹ کے ایک سرکاری افسر کے 9 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ گلشن جناح کمپلیکس اسلام آباد کے فیملی سوٹ کمپلیکس میں سرکاری ملازمین کے 19 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں، جبکہ فیملی سوٹ کمپلیکس جی 5 کے 15 سرکاری ملازمین کے 25 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ