اسپین کے ایک قصبے میں مرنا کیوں منع ہے؟ دلچسپ وجہ

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے خوبصورت علاقے غرناطہ کے ایک چھوٹے سے قصبے لانخارون میں سنجیدہ انداز میں نہیں بلکہ مزاحیہ انداز میں ایک انوکھا قانون نافذ کیا گیا ہے کہ ’مرنا منع ہے‘۔

یہ دلچسپ فیصلہ 1999 میں اس وقت کے میئر خوسے روبیو نے اس وقت جاری کیا جب قصبے کے قبرستان میں نئی تدفین کے لیے جگہ ختم ہو گئی تھی، میئر کا حکمنامہ کچھ یوں تھا’لخازون میں مرنا ممنوع ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’ویر وولف‘ جیسی ایک اور پراسرار مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ

اس اقدام کا مقصد حکام پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ جلد از جلد نئی جگہ تلاش کریں تاکہ نیا قبرستان بنایا جاسکے۔ اس اعلان پر میئر روبیو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’میں صرف ایک میئر ہوں، میرے اوپر خدا ہے، جو اصل میں فیصلے کرتا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ سب نے اس فیصلے کو مزاحیہ انداز میں لیا اور ’پابندی‘ پر عمل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔‘

تاہم 26  سال گزرنے کے باوجود آج بھی لانخارون میں صرف ایک ہی قبرستان موجود ہے، اور یہ واضح نہیں کہ جگہ کی کمی کا مسئلہ حل ہو سکا یا نہیں۔

لانخارون کی خاص باتیں

یہ قصبہ غرناطہ سے تقریباً 45  کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی، پانی کے چشموں اور سفید عمارتوں والے مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہاں کے چشمے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں صدیوں سے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ 18ویں صدی میں قائم کیا گیا مقامی سپا (Balneario) آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

لانخارون کی معیشت پانی کی صنعت، زراعت اور سیاحت پر منحصر ہے۔ یہاں بادام، زیتون اور انگور پیدا کیے جاتے ہیں جبکہ مقامی شراب اور گوشت علاقائی خاصیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پڑوسن کے بلے کو کھانا کھلانے پر تھانہ کچہری، غیرمعمولی کیس کا عجیب انجام

دلچسپ بات یہ ہے کہ لانخارون واحد قصبہ نہیں جہاں ’مرنے پر پابندی‘ ہے۔ ناروے کے علاقے لانگئیربین میں 1950 سے قبرستان میں دفن کرنے پر پابندی ہے۔

وجہ؟ وہاں شدید سرد موسم میں لاشیں سڑتی نہیں تھیں، اور 1917 کے انفلوئنزا وائرس کے زندہ نمونے دوبارہ قبروں سے ملے، جس سے بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ چنانچہ وہاں بھی نئی تدفین روک دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو تعینات کرنے کا فیصلہ کس کا ہے؟

2025 پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے لیے تاریخی سال ثابت ہوا: پاکستانی سفیر احمد فاروق

پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تبصرہ

اسپیس ایکس اور xAI ایک ہو گئے، ایلون مسک خلا میں اے آئی کا نیا انقلاب لا رہے ہیں؟

‘لڑکی 12 سال کی نہیں لگتی،’ وفاقی آئینی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے