قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع

سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سزائیں کسی مہذب جمہوری ملک میں نہیں دی جاتیں۔ پورا ملک اس وقت خوف کی فضا میں ہے، جو کسی ترقی یافتہ ریاست کی علامت نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام مقدمات 5 اگست کے ممکنہ ملک گیر احتجاج کے خوف سے قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھول ہے ان لوگوں کی کہ وہ ہمیں دبا سکیں گے۔ ہم بھاگنے والے نہیں، ہم آئین و قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ

انہوں نے کہا کہ ہم سزاؤں کے خلاف اپیل ضرور کریں گے مگر 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا کہ ان کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا کہ بعض مخصوص علاقوں میں داعش اور ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں اور بعض عام شہریوں کے گھروں میں جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جہاں بھی آپریشن ہو، وہاں مقامی لوگوں کی رضامندی سے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری

پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہونی چاہیے۔ ٹکٹ کسی پیسے والے کو نہیں بلکہ گراؤنڈ ورکر کو ملنا چاہیے۔ جو 6 نام سینیٹ کے لیے دیے گئے وہ سب بانی کی مرضی سے دیے گئے تھے۔ کل کے سینیٹ الیکشن میں جو امیدوار (مشعال یوسفزئی) سامنے آیا، وہ بھی بانی کا فیصلہ تھا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ سب سیاسی قوتیں بیٹھیں اور ملک کو مل کر آگے لے جائیں۔ ہم پنجاب کے مظلوموں، بے گھر افراد، بلوچستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم