چکوٹھی: جوان لڑکی نے خود کو دریائے جہلم کے سپرد کردیا

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہلم ویلی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے قریب میرا بکوٹ کی رہائشی 22 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: امتحان میں ناکامی پر طالبعلم کی دریا میں چھلانگ، بھائی کو بچانے کی کوشش میں فوجی جوان شہید

چھلانگ لگانے والی لڑکی کی شناخت  فضہ پرویز کے نام سے ہوئی ہےچھلانگ لگانے والی لڑکی  کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد، پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیے: چترال میں 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات، نو بیاہتا دلہا اور 3 خواتین جان سے گئے

لڑکی کا دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس تھانہ میں ابتدائی رپورٹ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لڑکی کی ذہنی حالت درست نہ تھی۔

اس سے قبل بھی اس نے متعدد بار خودکشی کی کوشش کی لیکن اہل خانہ کے مطابق اس پر ’جنات کا سایہ‘ تھا اور وہ چیختی چلاتی رہتی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں میں اضافہ: اصل وجہ کیا ہے؟

واضح رہے جہلم ویلی  میں یہ ایک ماہ کے دوران خودکشی کا  تیسرا واقعہ ہے۔

(رپورٹ ۔محمد اسلم مرزا)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد