ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے وینیوز کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی 2 وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

گروپ اسٹیج مقابلے:

گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ

اہم میچز کی تفصیل:

  • 9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے
  • 10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے
  • 11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے
  • 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان – دبئی، شام 6 بجے
  • 13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی، شام 6 بجے
  • 14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی، شام 6 بجے
  • 15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ – دبئی، شام 6 بجے
  • 15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 4 بجے
  • 16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے
  • 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے
  • 18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے
  • 19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 6 بجے

سپر4 مرحلہ:

جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

  • 20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 – دبئی
  • 21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 – دبئی
  • 23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 – ابوظہبی
  • 24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 – دبئی
  • 25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 – دبئی
  • 26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 – دبئی

ایونٹ کا فائنل28  ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں