ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں صنعت کاری کے فروغ کے لیے 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، یہ رقم امریکی مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فعال بنانے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت خرچ کی جائے گی۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جارحانہ تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکی مصنوعات کی پیداوار ملک کے اندر واپس لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا یوٹیوبر پر iOS 26 کے خفیہ فیچرز چوری کرنے کا الزام، عدالت سے رجوع

ایپل کی جانب سے اس سے قبل رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اگلے چار سالوں میں امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس میں ٹیکساس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سرورز کا ایک بڑا کارخانہ اور ملک بھر میں 20 ہزار تحقیق و ترقی کے نئے روزگار شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز نے اس اقدام کو ملکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایپل کا یہ اعلان ہماری صنعتی خود انحصاری کی جانب ایک اور بڑی پیشرفت ہے، جو اہم پرزہ جات کی مقامی تیاری کو ممکن بنائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا 2026 کا منصوبہ: نیا بجٹ آئی فون، آئی پیڈز اور میکس متعارف ہوں گے

یاد رہے کہ امریکی محصولات کی حالیہ پالیسیوں کے سبب ایپل کو گزشتہ سہ ماہی میں تقریباً 80 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، جس کے بعد کمپنی نے آئی فون کی کچھ پیداوار بھارت منتقل کردی، جبکہ دیگر مصنوعات ویتنام سے منگوائی جا رہی ہیں۔

سرمایہ کاری کے اس نئے اعلان پر مارکیٹ میں ایپل کے حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کار نینسی ٹینگلر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ صدر کی جانب سے آئی فون کی مکمل امریکی تیاری کے مطالبے کا ایک ہوشیارانہ جواب ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟