ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور کے شاندار کیریئر کا اختتام، ریٹائرمنٹ لے لی

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔

ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔

وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔

وہ 8 روزہ مشن جو 9 ماہ طویل ہوگیا!

یہ مشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب جون 2024 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے صرف 8 روزہ مشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ مشن تقریباً 9 ماہ تک طویل ہو گیا۔ دونوں خلا باز مارچ 2025 میں زمین پر واپس آئے۔

ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر اسٹیفن کورنر نے کہا کہ ان کا استقامت بھرا ورثہ مستقبل کے خلانوردوں، جانسن کے عملے اور قوم کے لیے نسلوں تک تحریک کا باعث رہے گا۔

62 سالہ بُچ وِلمور کی ریٹائرمنٹ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ عام طور پر ناسا 26 سے 46 سال کی عمر کے درمیان خلا بازوں کا انتخاب کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا

وِلمور نے سنہ 2000 میں ناسا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک تجربہ کار ٹیسٹ پائلٹ بھی رہے۔ ان کا آخری مشن 2024 میں بوئنگ اسٹار لائنر کی پہلی انسانی پرواز کا حصہ تھا لیکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب بڑھتے ہوئے کیپسول میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ڈاکنگ بہت ضروری تھی اور اگر ہم اسٹیشن سے منسلک نہ ہو پاتے تو کیا ہم واپس زمین پر جا سکتے، ہمیں معلوم نہیں تھا۔

زمین پر موجود مشن کنٹرول کی مدد سے وہ کیپسول کے تھرسٹرز کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب ہوئے اور خلا میں اسٹیشن سے منسلک ہو گئے۔

تاہم خلائی جہاز کو واپسی کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا جس کے بعد دونوں خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے۔ مختلف تاخیر کے بعد، بالآخر مارچ 2025 میں اسپیس ایکس  کے کیپسول کے ذریعے ان کی واپسی ممکن ہو سکی۔

بُچ ولمور کو کیا چیز خلا میں لے گئی؟

ریٹائرمنٹ کے موقع پر بُچ وِلمور نے کہا کہ مجھے ہمیشہ ایک بے پناہ تجسس خلا میں لے گیا لیکن میں زمین کی خوبصورتی اور اہمیت سے کبھی غافل نہیں ہوا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی خلا بازوں کو سائنسی تحقیقی مطالعات میں شامل رکھا جاتا ہے، تاکہ خلا میں رہنے کے جسمانی اور ذہنی اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار

بُچ اور سنی دونوں کو زمین پر واپسی کے بعد دوبارہ کشش ثقل سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک سخت ورزش پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان