مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک ہو گئیں ہیں اور سرکاری حج سکیم کے تحت انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ٹیمیں حجاج کرام سے براہ راست ملاقاتیں کر رہی ہیں اور رہائش، کھانے، عملہ اور دیگر سہولیات سے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حجاج کرام نے سرکاری حج اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جسے وزارت کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد بن سلمان کا جدید، متنوع، اور عالمی امن و استحکام کے لیے کوشاں سعودی عرب کس طرح سے تبدیل ہو رہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جدہ ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مدینہ منورہ سے واپسی کا مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس وقت مکہ مکرمہ میں سرکاری حج اسکیم کے تقریباً 6 ہزار حجاج موجود ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں 27 ہزار حجاج کرام قیام پذیر ہیں۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول اور عملے کی رہنمائی کے مطابق وطن واپسی کی تیاری مکمل رکھیں اور سامان کے وزن کی حد کو پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد نبویؐ شریف میں ریاض الجنہ کی زیارت کا عمل مرحلہ وار جاری ہے اور حجاج کرام کو منظم طریقے سے اس سہولت سے مستفید کرایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp