عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ: کارکنان نے زمان پارک رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے

جمعرات 26 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے لاہورمیں عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں، کارکنان رات گزارنے کیلئے اپنے ساتھ بستر اور کمبل لے کر زمان پارک پہنچ گئے۔

گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک پہنچے تھے، کارکنوں کی بڑی تعداد دن بھر بھی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہی۔

زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر رات گزارنے کیلئے کارکنان کی جانب سے خیمے اور ٹینٹ بھی لگائے گئے ہیں جہاں وہ اپنے بستر اور کمبل لے کر پہنچے۔

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے رات گئے زمان پارک پہنچے۔

کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی اور پارٹی ترانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟