’یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے‘، شہریوں کی تیندوے کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے میں رہائشی عوام نے ایک تیندوا پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد نے چیتے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے دم سے پکڑا ہوا ہے اور سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ ایک شخص مذاقاً کہتا ہے ’اس سے پوچھو کتنی بکریاں کھا گیا ہے؟ حساب دے بکریوں کا‘۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مقامی افراد کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر کسی بے زبان جانور نے بکری کھا لی ہے تو اسے بازار میں گھمانا یا زنجیر سے باندھ دینا شروع کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے، اور ظلم چاہے انسان پر ہو یا جانور پر، ناپسندیدہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ انصاف اور رحم سے کام لیں۔

سبین ملک لکھتی ہیں کے بے زبان جانور کے ساتھ یہ سلوک کوئی مومن نہی کر سکتا۔

ایک صارف نے کہا کہ شہریوں کو وائلڈ لائف محکمے کو کال کر کے تیندوے کو ان کے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔

نوید ستی نے کہا کہ افسوس ہے کہ عوام اسے کیوں تنگ کر رہی ہے؟ اگر وہ حملہ کر دے تو کیا ہوگا؟ ایسی صورتِ حال میں محکمہ جنگلات کو فوراً پہنچنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!